ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں غذائی اشیاء 5سے30فیصد تک مہنگی ہوئیں، عالمی بینک

World Bank

عالمی بینک نے ورلڈ فوڈ سکیورٹی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق روس اور یوکرائن جنگ نے غریب ممالک کو خوراک اور قرضوں کے بحران میں مبتلا کردیا ہے۔ پاکستان میں  بھی قیمتیں 5 سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کو 40 سال کی بدترین غذائی قلت کا سامنا ہے اور پاکستان سمیت کئی کم آمدن والے ممالک میں مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں ہے۔عالمی بینک نے بتایا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں غذائی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا اور مختلف غذائی اشیا ءکی قیمتیں 5 سے 30 فیصد تک بڑھ گئیں۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران خوراک 25.9 فیصد تک مہنگی ہوئی اور کم اور متوسط آمدن والے تمام ممالک میں خوراک کی مہنگائی زیادہ ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ پچھلے 2 ہفتوں سے زرعی مصنوعات سمیت عالمی قیمتیں مستحکم ہیں اور روس اور یوکرائن کے درمیان 2 کروڑ ٹن گندم جاری کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں