ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف نے وطن واپسی کے لیے پارٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا

لندن : قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کے لئے پارٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے وطن واپسی کے لئے پارٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا، محرم کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت لندن جا کر ان کے وطن واپسی کے فیصلے اور پاکستان میں استقبال کرنے کے حوالے سے تمام معاملات کو حتمی  شکل دے گی ۔

نواز شریف نے  پاکستان میں موجود مسلم لیگ ن کی قیادت کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ اس حوالے سے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بھی ا ہم ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔

مریم نواز نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا میں بیانیہ تیار کرنے اور نوازشریف کے پاکستان میں استقبال کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دیں گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے میاں آصف زرداری اورمولانافضل الرحمان کو آرٹیکل 62-63 میں ترمیم کے حوالے سے اپنے حتمی فیصلے  سے بھی آگاہ کر دیا اور جلد اس  ترمیم کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے پی ڈی ایم رہنمائوں کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں