ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات میں رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے یورپی یونین کی پیش کردہ تجویز کو قبول کر سکتا ہے، جس کا مقصد ایران کی ماضی کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقات کو ختم کرنا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرناسے بات کرتے ہوئے، نام آشکار نہ کرنے والے ایک سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے پیش کردہ تجاویز زیر غور ہیں۔
ایرانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ "یورپ کی تجاویز قابل قبول ہیں اگر یہ ایران کو سیاسی دعووں، پابندیوں اور ضمانتوں سمیت متعدد سیکورٹی امور پر یقین دہانیاں فراہم کرتی ہیں۔”