ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب:غیر رجسٹرڈ اداروں کوعطیہ دینا خلاف قانون  قرار

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نےغیر رجسٹرڈ اداروں کوعطیہ دینا خلاف قانون  قرار دیتے ہوئے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ نامعلوم وغیررجسٹرڈ اداروں کو عطیات نہ دیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق نامعلوم اداروں کو عطیات دینا دہشت گردی کی فنڈنگ کے زمرے میں آتا ہے،  بعض اوقات انجانے میں عطیہ کسی ایسے ادارے کے نمائندے کو دے دیا جاتا ہے جو دہشت گردی میں ملوث ہوتا ہے۔

 ایسا ہونے پر عطیہ دینے والے  سینہ صرف باز پرس ہوتی ہے بلکہ جرم ثابت ہونے پراسے سزا کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، ریاستی سلامتی کے ادارے نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو توجہ دلائی کہ بعض افراد اور ادارے دھوکہ دے کر عطیات وصول کرتے ہیں اور جمع شدہ رقم ایسے اداروں کو پہنچا دیتے ہیں جو دہشت گردی میں ملوث ہوتے ہیں۔

جعل ساز لوگوں کویہ تاثر دیتے ہیں کہ انکے عطیات اچھے فلاحی کاموں کے لیے جمع کیے جاتے ہیں، سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے کی جانب سے  تاکید کی  گئی ہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں میں رجسٹرڈ افراد اور تنظیموں ہی کو رجسٹرڈ سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے عطیات دیں، انجانے افراد اور اداروں کو نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں