ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سندھ ہائیکورٹ، وفاق کو پیناڈول کی قیمت سے متعلق جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بخار کی ٹیبلٹ پیناڈول کی قیمت میں اضافے کے معاملے پر کمپنی کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قیمتوں سے متعلق 4 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

دورانِ سماعت عدالت میں وفاقی حکومت کے وکیل اور ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی کے نمائندے پیش ہوئے۔ڈریپ کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے لیے وفاق سے منظوری لینا ضروری ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں پیناڈول کی قیمت زیرِ بحث نہیں آئی۔عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل کابینہ کے اجلاس میں قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے وفاق کے وکیل کو ہدایت کی کہ وفاق 4 ہفتوں میں فیصلہ کر کے عدالت میں رپورٹ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں