ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن کا ریڈ وارنٹ کے ساتھ مطلوب شخص کو ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

سویڈن نے ترکی میں   دھوکہ دہی کے الزام میں ریڈ نوٹس وارنٹ کے ساتھ مطلوب شخص کی حوالگی کا فیصلہ کیا ہے ۔

سویڈن کے سرکاری ٹیلی ویژن SVT کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے ترکی کی جانب سے فراڈ کے لیے ریڈ وارنٹ سے  مطلوب  35 سالہ شخص کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے سویڈن کے وزیر انصاف اور داخلہ مورگن جوہانسن نے اسے معمول کی صورتِحال قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ جو شخص 2011 سے سویڈن میں مقیم ہے اور اس عرصے میں سیاسی پناہ کی درخواست دے چکا ہے اسے ترکی میں دھوکہ دہی کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ  شخص نے ترکی کے حوالے نہ  کیے جانے  کے لیے مذہب عیسایت  اختیار کرلیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں