ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں تھانہ پر پھر حملہ سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے تحصیل اعظم ورسک تھانہ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں
سے حملہ کر دیا۔ فائرنگ سے ایک سپاہی نسیم شہید ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے اعظم ورسک تھانہ پر اچانک حملہ کیا گیا
جس میں سپاہی نسیم یارگل خیل شہید اور تھانہ میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ 4 روز پہلے بھی
دہشت گردوں نے اسی تھانہ پر حملہ کیا تھا۔
واضح رہے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں حالات پچھلے کئی ماہ سے خراب چلے آرہے ہیں
سیکیورٹی فورسز پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک ماہ سے عمائدین اور مقامی لوگوں نے احتجاجا دھرنا
بھی دیا ہوا ہے اب حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے وانا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں