ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد میں خواتین سپاہیوں کی بھرتی امیدواروں کا دھرنا

سندھ پولیس میں لیڈی کانسٹیبل کے طور پر اپلائی کرنی والی خواتین امیدواروں نے بائی پاس پر دھرنا
دے دیا ہے۔ مظاہرین نے بائی پاس کو مکمل بند کردیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل 200 سے زائد امیدواروں نے سندھ پولیس میں نوکری کے لیے
درخواستیں دی تھیں۔چار ماہ قبل ہونے والے انٹرویوز میں ہم 40 سے زائد امیدوار پاس ہوئے۔
ٹیسٹ اور انٹرویوز میں پاس ہونے کے باوجود ہمیں بھرتی نہیں کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے اپیل کی کہ
اعلی حکام فوری طور پر ہمارے ساتھ انصاف کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں