ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، عمر سرفراز چیمہ

  لاہور:  پاکستان تحریک  انصاف کے رہنما سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب آج ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لکھا کہ ن لیگ کے درباری ترجمانوں نے جھوٹ ، پراپیگنڈا اور منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں عمر سرفراز چیمہ لکھتے ہیں کہ شریف، زرداری گینگ عالمی طاقتوں کا مہرہ بن کر سازش نہ کرتا تو پنجاب ترقی و خوشحالی میں ایک قدم اور آگے ہوتا۔

 انہوں نے کہا کہ ن لیگی بھرپور سازش کے باوجود پنجاب آج ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، ن لیگی درباری روتے پیٹتے رہیں ، پنجاب میں عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔

 عمر سرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ قوم کسی صورت عالمی طاقتوں کے کرپٹ مہروں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ کپتان کا ملک و قوم کو خوددار بنانے کا بیانیہ ملک کے طول و ارض میں گونج رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری  وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں