ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں داعش کے ہاتھوں 47 افراد کا قتل، اجتماعی قبرمل گئی

 عراقی علاقے سنجار میں دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے قتل کیے گئے 47 افراد کی اجتماعی قبر بازیاب کی گئی ہے ۔

 عراقی کردی علاقائی انتظامیہ  کی تفتیشی کمیٹی برائے نسل کشی  کے رکن ناچروان سلیمان  نے  بتایا کہ یہ اجتماعی قبر سنجار کے قریب قانی نامی دیہات سے ملی ہے جہاں سے داعش کی طرف سے قتل کیے گئے 47 افراد کی باقیات کا پتہ چلا ہے۔

یاد رہے کہ 3 اگست 2015 کو موصل  کے قصبے سنجار پر داعش نے حملہ کرتےہوئے متعدد شہریوں کو قتل کر دیا تھا جہاں ایک اندازے کے مطابق 100 کے قریب اجتماعی قبریں موجود ہیں جن میں سے صرف 30 کا پتہ چلا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں