ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی ناقص منصوبہ بندی اور تجاوزات، ہر جگہ پانی پانی

کراچی میں ناقص منصوبہ بندی، نالوں کی عدم صفائی اور جگہ جگہ تجاوزات کے باعث
شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی گٹربھی ابل پڑے۔
اردو بازار کے علاقے میں کاروبارزندگی نہ صرف متاثرہوابلکہ خریداروں کوبھی دشواری کا
سامنا رہا۔

مون سون ہواؤں کا کم دباؤ مرکزی بھارت اور اس کاکم پھیلاو راجستھان پرموجودہونےکی وجہ
سے کراچی میں مون سون کا پانچواں اسپیل جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی کی ہے.
سمندرمیں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کوگہرےسمندرمیں جانےمیں احتیاط کی ہدایت کردی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں سب سےزیادہ بارش گڈاپ ٹاون میں ہوئی۔

۔شہرمیں آج دن کے آغازسے ہی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔
ضلع وسطی اور ضلع جنوبی سمیت ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں بادل برسے۔
شہرکاموسم ابرآلودہونےکےساتھ بونداباندی کاسلسلہ بھی تھم نہ سکا۔ اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ
چوبیس گھنٹوں میں سب سےزیادہ بارش گڈاپ ٹاون میں اٹھانوے اعشاریہ چارملی میٹرہوئی.
سعدی ٹاون اوراورنگی ٹاون میں تینتالیس ملی میٹر،صدرمیں سینتیس ملی میٹر،پی اے ایف بیس
مسرورکےاطراف بتیس ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں