ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر کا کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین سے متعلق تحقیقات 60 دنوں میں مکمل کی جائیں گی، فیلڈ آفس کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کوکیس سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کے ذمہ دارہوں گے جبکہ انکوائری آرڈرکے بعد متعلقہ فیلڈ آفسز تحقیقاتی ٹیم کو 7 دنوں میں ریکارڈ فراہم کریں گے۔

کرپشن میں ملوث افسران کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب ایف بی آرمیں ا علیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے بھی کیے گئے ہیں جس میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی اکھاڑپچھاڑ کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں