ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، صوبہ سندھ اور کراچی تا حال بارشوں کی زد میں

صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی  سے تباہ کاریاں بدستور  جاری ہیں۔

 لاڑکانہ میں 2 دن کے دوران چھتیں منہدم ہونے   سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

خیرپورمیں گھر کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، دادو میں چھتیں گرنے سے چار افراد چل بسے جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔

جوہی میں بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، شہر کو بارش کے پانی نے ڈبویا، دیہی آبادی سیلاب کی زد میں آگئی، شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی پر مجبور ہوگئے، شہر کے گلیاں بازاروں میں بھی پانی بھر گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں