ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خان پور میں پیراسیلنگ عملے کا سیاح پر تشدد

خان پور: سیاحتی مقام خان پور ڈیم کنارے پیراسیلنگ پوائنٹ پر سیاح فیملی کا بوٹ ڈرائیوروں سے جھگڑا گن مین کی فائرنگ سے بوٹ ڈرائیور زخمی پولیس نے گن مین کو گرفتارکرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ خان پور ڈیم پر پیراسیلنگ پوائنٹ پر پیش آیا، تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں پیراسیلنگ عملے کو سیاح پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پیراسیلنگ عملے اور گن مین کو تھانے منتقل کیا بعدازاں گن مین کو فاِئرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خان پورڈیم پر اسلام آباد سے آئے سیاح فیملی کی پیراسیلنگ بوٹ ڈرائیوروں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر سیاح فیملی کے گن مین نے فائرنگ کی جس سے مقامی بوٹ ڈرائیور زخمی ہوا جس کی وجہ سے پیرا سیلنگ عملے اور عوام نے گن مین پر تشدد کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں