ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں فوجی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت

 اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کو پیش آنےوالے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید ہونے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں