ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خراب ترین حالات کے مقابل تیار رہیں، 5 سے 10 سردیاں مشکل گزریں گی: ڈی کرو

بیلجئیم کے وزیر اعظم ‘الیگزینڈر ڈی کرو’ نے کہا ہے کہ  انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے 5 سے 10 سردیاں مشکل گزریں گی۔

زیبرگ بندرگاہ کے دورے کے دوران اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں ڈی کرو نے کہا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بیلجئیم کے لئے طویل المدت اقتصادی مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ میرا یقین ہے کہ ہمارا ملک ان مسائل قابو پا لے گا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آئندہ 5 سے 10 سردیاں مشکل گزریں گی۔ یورپ بھر میں مشکل حالات درپیش ہیں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بعض سیکٹروں  کو سنجیدہ سطح پر مسائل کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم ڈی کرو نے خراب ترین حالات کے مقابل تیار رہنے پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بیلجئیم کی اقتصادیات ، مہنگی توانائی سے، متاثر ہو رہی ہے۔ خاص طور پر بڑے پیمانے پر توانائی پر انحصار کرنے والے سیکٹروں کو سخت دہچکہ لگا ہے۔

ملک کے بعض سیکٹروں میں پیداوار کو نصف حد تک کم کر دیا گیا ہے۔

ملک میں قدرتی گیس کا تقریباً ایک چوتھائی صنعتی پیداواری تنصیبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں