ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری بیٹی کو روس کے دشمنوں نے مارا ہے، وہ ہمارےحوصلے پست نہیں کرسکتے:ڈوگن

روس کے ممتاز سیاسی  مبصر الیکسینڈر ڈوگن نے اپنی صاحب زادی دریا ڈوگینہ کی کار بم حملے میں ہلاکت کے بعد  اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے ناقابل برداشت واقعات میری ہمت پست  نہیں کر سکتے۔

 الیکسینڈر ڈوگن نے اس حملے کا ذمے دار یوکرین کو قرار دیتےہوئے کہا کہ  جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یوکرینی نازی اقتدار کے دہشتگردانہ حملے میں میری بیٹی ہلاک ہو چکی ہے ،میری بیٹی کا قتل  روس کے دشمنوں نے کیا ہےلیکن  اس قسم کے  دلبرداشتہ واقعات  ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکیں گے۔

 ڈوگن نے کہا کہ  میں اپنی بیٹی کے خون کا بدلہ نہیں لوں گا ،ہمیں صرف جیت کی ضرورت ہے۔

ڈوگن نے بتایا کہ  وہ آج اپنی بیٹی کی آخری رسومات ادا کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں