ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی آج امیر قطر شیخ تمیم سے ملاقات اہم ہو گی

وزیراعظم محمد شہباز شریف دوحہ میں آج بھی ملاقاتوں کا مصروف دن گزاریں گے. وزیراعظم
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کے لیے امیری دیوان جایئں گے،
پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے وفود کی سطح پر بات
چیت ہو گی.
امیری دیوان میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا. وزیراعظم دوحہ میں 974 اسٹیڈیم
(جہاں فیفا ورلڈ کپ 2023 منعقد ہو گا) کا دورہ بھی کریں گے. وزیراعظم کو اسٹیڈیم کے مختلف سیکشنز
اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی.
قطر اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم چیئرمین
قطر بزنس مین ایسوسی ایشن اور سی ای او, قطر ایئر ویز سے بھی ملیں گے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں