ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ  میولد چاوش اولو کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ  میولد چاوش اولو  نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائراموف  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزیر چاوش اولو کے ساتھ ان کی  بات چیت   بڑی  نتیجہ خیز رہی ہے۔

جے ہون بائراموف نے کہا کہ انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال، آذربائیجان-ترکی اسٹریٹجک اتحاد کے مسائل، ترک ریاستوں کی تنظیم (ٹی ڈی ٹی) سے متعلق منصوبوں اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمز میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیاہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں