ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج و عمرہ کرنیوالے مقامی زائرین کیلیے فیس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت

A handout picture provided by the Saudi Ministry of Hajj and Umrah on October 4, 2020, shows Saudis and foreign residents circumambulating the Kaaba (Tawaf) in the Grand Mosque complex in the holy city of Mecca, as authorities partially resume the year-round Umrah for a limited number of pilgrims amid extensive health precautions after a seven-month coronavirus hiatus. (Photo by – / Saudi Ministry of Hajj and Umra / AFP)

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ مقامی زائرین اب حج اور عمرہ کے لیے فیس کی ادائیگی قسطوں میں کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق حالیہ کامیاب حج سیزن کے نفاذ کے بعد پہلی مرتبہ مقامی زائرین کیلئے جلد ہی رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت حج رجسٹریشن کے آغاز کے لیے ماہ صفر (ستمبر )کا منصوبہ زیر غور ہے۔

وزارت کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ زائرین حج کی رجسٹریشن فیس قسطوں میں جمع کرواسکتے ہیں، فی الحال یہ پیشکش مقامی زائرین کیلئے ہے جب کہ وزارت غیر مقامی افراد کے لیے اس سہولت کا اعلان بھی جلد کرے گی۔

مقامی زائرین کو 24 دسمبر 2022 تک حج فیس دو قسطوں میں ادا کرنا ہوگی، پہلی قسط رجسٹریشن ہونے کے 72 گھنٹوں بعد اور دوسری قسط 24 دسمبر تک ادا کرنا ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں