ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار زاپوریا جائیں گے:اقوام متحدہ

عالمی ایٹمی  توانائی ایجنسی کی ایک ٹیم یوکرین کے زاپوریا جوہری ری ایکٹر کا معائنہ کرے گی۔

 اقوام متحدہ کے سیاسی امور کی نائب  سیکریٹری جنرل روزمیری دی کارلو نے  روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں روس- یوکرین جنگ کے دوران جوہری ری ایکٹر پر ممکنہ بمباری کے خدشات پر غور کیا ۔

دی کارلو نے کہا کہ  جوہری ری ایکٹر  کے اندر اور اس کے اطراف میں خطرات بڑھ رہے ہیں جس پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایک ٹیم زاپوریا کا معائنہ کرنے جائے گی ۔

 نائب سیکریٹری نے کہا کہ ری ایکٹر کے قریب ہونے والی بمباری خطرے کی علامت بنی ہوئی ہے  اور اگر یہ جاری رہی تو ہمیں کسی ہولناک تباہی کا سامنا کرنا ہوگا۔

 دی  کارلو نے کہا کہ   فوجیوں کے ری ایکٹر سے فوری انخلا کو ممکن بنانے سمیت یوکرین اور روس سے مطالبہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی معائنہ کار ٹیم سے تعاون کرے۔

یاد رہے کہ روس نے 4 مارچ کو زاپوریا ری ایکٹر پر قبضہ کرلیا تھا ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں