ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری
ضمانت منظور کر لی ہے. جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا
حکم دیا.
عدالت نے عمران خان کی یکم ستمبر تک کے لیے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے عمران خان کی پیشی کے
موقع پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے.
عمران خان بنی گالہ سے درجنوں‌ گاڑیوں کے قافلے میں انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے اس دوران عمران خان
کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد پہلے سے وہاں موجود تھی.
لوگ عمران خان کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے. اس موقع پر بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی اور عدالت میں‌
داخل ہونے والا واک تھرو گیٹ بھی دھکم پیل میں گرگیا.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں