ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گستاخانہ بیان دینے والا بی جے پی رکن اسمبلی پھر گرفتار

نئی دہلی(آئی این پی)گستاخانہ بیان دینے والا  بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔

 راجا سنگھ منگل کو گرفتار ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ضمانت پر رہا ہو گیا تھا،توہین رسالت کے مرتکب، گستاخانہ بیان دینے پر ٹی راجا سنگھ کے خلاف تلنگانہ اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے،مسلمانوں کے احتجاج پر راجا سنگھ کے کچھ روز قبل کو منگل کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مقامی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کر دیا تھا۔

ٹی راجا سنگھ کے خلاف حیدر آباد کے دبیر پورہ پولیس تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 295اے اور 153اے سمیت کئی دفعات میں کیس درج کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں