ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نقصانات کا ازالہ ہوگا، مریم صفدر

تونسہ شریف : مسلم لیگ (ن) کی نائب صد ر مریم صفدر نے کہا ہے کہ جب تک متاثرین اپنے گھرآباد نہیں ہوںگے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کے نقصانات کا ازالہ ہوگا، وہ سیاست کسی کام کی نہیں وہ عوام کے کام نہ آئے۔

مریم صفدر نے کہاکہ  یہ سیاست کا وقت نہیں، نواز شریف نے مصیبت کے وقت سیلاب متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کی،متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔

 نائب صد ر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ تونسہ شریف اس وقت آئی جب پورا تونسہ سیلاب میں ڈوب گیا،سیلابی ریلے سے تونسہ میں بہت تباہی ہوئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے دکھ میں ان کے ہمراہ رہنے کی ہدایت کی ہے،اس وقت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلے سے بہت افراد جاں بحق ہوئے، کئی افراد زخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب سے باعث کئی مکانا ت تباہ اور مال مویشی بہہ گئے،اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں