ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیاز ٹماٹر ایران سے منگوائی جائے گی

ملک بھر میں سیلاب کے باعث فصلوں کو ہونے والے نقصان پر حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی پوری کرنے لیے لیے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک بھر میں سیلاب کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لیکن ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں کئی گناہ اضافے کے باعث عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔حکومت نے اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کر لی جو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔
پیاز ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ وزیر تجارت نوید قمر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ تجاویز کے مطابق ایران اور افغانستان سے پیاز ٹماٹر کی درآمد میں سہولت دی جائے گی۔ لیویز اور ڈیوٹیز میں بھی چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں