ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں ایک ہزار ارب کا زراعت اور لائیواسٹاک کو نقصان

ملک بھر میں مون سون برسات اور سیلاب کی وجہ سے ابتدائی تخمینے کے مطابق زراعت اور لائیو
اسٹاک کو ایک ہزار 42 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے.
سب سے زیادہ نقصان سندھ میں 427 ارب اور پنجاب میں 196 ارب روپے کا نقصان ہوا اور بلوچستان
میں 83 ارب اور خیبرپختونخواہ میں 21 ارب روپے کا نقصان ہوا.

ملک بھر میں کپاس کی فصل کے نقصانات کا تخمینہ 425 ارب روپے لگایا گیا ہے. چاول کی فصل کے
نقصانات کا تخمینہ 121 ارب روپے ہے.
ملک بھر میں سبزیوں کے نقصانات کا تخمینہ 72 ارب روپے ہے. بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے
300 ارب روپے لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا.

سبزہ اور چارے کا نقصانات کا تخمینہ 55 ارب روپے، مکئی کی فصل کے نقصانات کا تخمینہ 36 ارب
روپے، دالیں 18 ارب اور 15 ارب روپے گنے کی فصل کے نقصانات کا تخمینہ ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں