ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

درآمدی ڈیوٹی ختم، افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز پاکستان پہنچ گیا

پشاور: درآمدی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد افغانستان سے 18 ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر اور 5 ہزار میٹرک ٹن پیاز پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد دونوں اشیا کی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

ملک میں سیلاب کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو وفاقی حکومت نے اس کی درآمد کے لئے کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دے دی۔ کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ ملتے ہی طورِخم کے راستے افغانستان میں بڑی مقدار میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹم امانت خان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طورِخم کے راستے افغانستان سے 92 ٹرکوں کے ذریعے اٹھارہ ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر اور پانچ ہزار میٹرک ٹن پیاز پاکستان پہنچ گیا۔

 افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے ملک میں ان کی قلت کا خاتمہ ہوجائے گا اور قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں