ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں بارش سیلاب کا100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

عالمی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے پاکستان میں طوفانی بارشوں نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کچھ
صوبوں میں تیس سال کی اوسط سے پانچ گناہ زیادہ بارش ہوئی۔

سربراہ یونیسف پاکستان عبداللہ فاضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 400 بچوں
سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے۔
گیارہ لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان، پانچ ہزار کلومیٹر سڑکیں تباہ اور پینتیس لاکھ ایکڑ فصلیں متاثر
ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق فلاحی ادارے کے مطابق ہیضہ،ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا
زیادہ خطرہ ہے۔

سیلاب سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 34 لاکھ کو انسانی
بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے۔
گھر اور پینے کا صاف پانی نا ہونے سے مزید بچوں کی اموات کا خطرہ ہے۔ ملک کے کچھ حصوں میں
آئندہ دو ماہ میں سردیو ں کے آغاز سے صورت حال مزید تشویش ناک ہوجائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں