ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے بعد جاپان کو بھی شدید بارشوں نے اپنےزیر تسلط لے لیا

جاپان میں موسلادھار بارشوں کے باعث 4 لاکھ 8 ہزار 933 افراد کو نقل مکانی کرنے کا کہا گیا ہے تو  تیز رفتار ٹرین سروس معطل کردی گئی۔

ملک کے مختلف حصوں بالخصوص شیزوکا صوبے میں موسلادھار بارشوں نے نظام ِ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

اعلان کیا گیا کہ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہماماتسو شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

5ویں درجے کی سیکیورٹی وارننگ جاری  کرنے والے مقامی حکام نےعوام کو خبردار کیا  ہے کہ وہ سیلاب کے خطرے کے خلاف عمارتوں کے اونچے حصوں اور بالائی منزلوں پر جائیں۔

شدید بارشوں نے جاپان میں نقل و حمل کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ متاثرہ علاقوں کو ٹرین کے سفر روک دیے گئے ہیں۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خطرناک علاقوں کے مکینوں کو  ممکنہ انخلاء کے احکامات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں