ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے تحریک فساد شروع کی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی انا میں پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے کرپشن مقدمات سے بچنے کیلئے تحریک فساد شروع کی ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان نے چار سال کیا کیا اور باتیں کیا کرتے ہیں، وہ پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتظامی نظام چاہتیہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی ملک کوسری لنکا بنانیکی سازش ناکام ہوچکی ہے، سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی عمران خان کے سر پر شہبازشریف اور مریم نواز سوار ہیں، سیلاب زدہ علاقوں کے بھوکے عوام کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں