ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں آگ لگنے سے مسجد شہید، جان بوجھ کر نذرِ آتش کرنے کا شبہہ

فرانس کے صوبے  یولینز  میں واقع ریمبوئیلیٹ مسجد جسے جان بوجھ کر  نذر آتش کرنے کا  شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،  آگ سے ناقابل استعمال ہو گئی۔

اخبار Le Parisien کی خبر کے مطابق دارالحکومت پیرس کے علاقے Ile-de-France کے شہر میں 2009 میں ایک خیمے میں عارضی طور پر تعمیر کی گئی مسجد میں آگ بھڑک اٹھی۔

فائر فائٹرز کی مداخلت کے باوجود مسجد مکمل طور پر جل گئی۔

وزیر داخلہ جیرالڈ درمینین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ریمبوئلٹ مسجد میں آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات  کی جا رہی ہیں۔

میئر ویرونیک میٹلن نے یہ بھی کہا کہ اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ آگ آتش زنی سے لگی تو وہ اس حملے کی شدید مذمت کریں گے۔

یہ مسجد 2009 میں علاقے کی مسلم کمیونٹی کی درخواست پر ایک اسکول کے پیچھے میونسپلٹی آف ریمبوئیلیٹ کی طرف سے عارضی طور پر مختص کردہ جگہ پر بنائی گئی تھی۔

فرانس میں، جہاں انتہائی دائیں بازو اور اسلاموفوبک حملوں میں اضافہ ہوا ہے، وہیں گزشتہ برس کئی مساجد پر حملے کیے گئے، جن میں سے کچھ کو آگ لگا دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں