ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نظر آرہا ہے قوم کا فتنہ کون ہے سپاہی سے جرنیل تک سب محب وطن ہیں،آصف زرداری

کراچی:سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔

ان خیالات کااظہار سابق صدر آصف علی زرداری نے سوموار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا ہےکہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے۔آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے،خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آ رہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔

عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ کرنا اور کمزور کرنا ہے، اب وہ مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف براہ راست کیچڑا چھالنے اور زہریلے الزامات میں ملوث ہو رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں