ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانسہرہ؛ بیٹے کے قتل میں ملوث ماں، بہن اور کزن گرفتار

 پشاور: خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹے (عمیر) کے قتل میں ملوث ماں، بہن اور کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ گڑہی حبیب اللہ کی حدود دلولہ مکڑواہی کے رہاشی عمیر نامی نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کی قاتل سگی ماں، بہن اور خالہ زاد بھائی نکلے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 1 ستمبر 2022 کو مقتول عمیر صابر کی والدہ نے تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں رپورٹ کرائی کہ اسکے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے، جس پر پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کرایا تو رپورٹ میں ثابت ہوا کہ مقتول کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقتول کی والدہ اور بہن کو شامل تفتیش کیا، جس پر مقتول کی والدہ نے اپنی بیٹی اور بہن کے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے قتل میں ملوث تینوں ملزمان ماں، بیٹی اور کزن بشارت کو گرفتار کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں