ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیرین خاتون کے ہاں ترک ہوائی فرم کے طیارے میں دوران پرواز بچے کی پیدائش

ترک ہوائی فرم  کی استنبول ۔ مانچسڑ فلائٹ میں ایک نائجیرین  مسافر کے ہاں بچے کی پیدا ئش ہوئی۔

طیارے پر موجود ایک ڈاکٹر اور عملے کی مدد سے     اس عورت نے ایک بچی کو جنم دیا۔

ترک ہوائی فرم  کی مانچسٹر جانے والی پرواز TK-1991 میں، نائجیریا کی مسافر نویکے افیوما  کو دورانِ زچگی کا درد بڑھ گیا تھا۔

جب کیبن کریو نے مسافر کو طیارے کے مناسب حصے میں لے جا کر پیدائش  کی تیاریاں شروع کر دیں تو  اسی وقت طیارے پر موجود  ایک  ڈاکٹر کا اعلان کر دیا گیا۔

خاتون مسافر نے جہاز میں موجود ڈاکٹر اور کیبن کریو کی مدد سے بچی کو جنم دیا۔ بعد ازاں  زچہ و بچہ کو فی الفور   اسپتال لیجانے کے لیے  طیارے نے  آسڑوی  دارالحکومت  ویانا  میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں