ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے قبضے میں ہونےو الے امریکی سی ڈراونز پر نصب کیمرے لا پتہ

امریکی  وزارت دفاع  نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے  بحیرہ احمر میں  قبضہ کردہ امریکی   سی ڈراونز  کے کیمرے لاپتہ ہونے اور ان کے ایرانی قوتوں کے پاس موجود ہونے یا نہ ہونے   کے بارے میں قطعی معلومات موجود نہیں۔

وزارت کے ترجمان  بریگیڈیئر جنرل   پیٹرک ریڈر  نے یومیہ  پریس کانفرس میں سوالات کا جواب  دیا۔

ریڈر نے  گزشتہ ہفتے  بحیرہ احمر  میں  ایران کی جانب  سے  دو امریکی  سی ڈراونز  پر نصب کیمروں  کے لا پتہ ہونے کی  تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ حساس ٹیکنالوجی   کے بغیر   معمولی نوعیت کے کیمرے تھے۔ میں نہیں جانتا کہ ان کیمروں کا کیا ہوا ہے۔ اس لیے میں اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ انہیں  ایران نے اپنے پاس  رکھ لیا ہے۔”

امریکی جنرل نے کہا کہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا امریکہ ان کیمروں کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گا، کیونکہ یہ فوجی یا حساس ٹیکنالوجی والے کیمرے نہیں تھے۔

امریکہ کی جانب سے دو تباہ کن بحری جہاز خطے میں بھیجے جانے کے بعد ایرانی بحریہ نے دو   سمندری گاڑیاں چھوڑ دیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں