ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ رہنماؤں کی قیادت میں مزید کام نہیں کر سکتے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہو رہی ہے اور جلد مزید حقائق بتاؤں گا۔
پشاور کے حلقہ پی کے 72 سے رکن اسمبلی محمد فہیم نے کہا کہ وہ پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے جبکہ عمران خان ملکی مفاد کے لیے کام نہیں کر رہے۔ محمد فہیم کے پارٹی کے علیحدگی کے اعلان کے بعد اس معاملے پر پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان نے کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں