ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی کو جیل بھیجنے سے سیاست ختم نہیں ہوتی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی شخص کو نااہل کرکے جیل بھیج کر سیاست ختم نہیں کرسکتے۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا ،ہماری سیاست آج بھی قائم ہے،یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،جیل ہمارا سسرال ،ہتھکڑی ہمارا زیور اور موت ہماری محبوبہ ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہی نہیں کہ سیلاب کا پانی کہاں تک جاچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں