ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، شدید گرمی، لوڈشیڈنگ ، عوام بے حال

کراچی میں شدید گرمی کے باعث لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں درجہ حرارت میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک نے بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ڈبلیو، کورنگی، لیاقت آباد، گلبہار، ابوالصفہانی روڈ ، پاک کالونی، پی ای سی ایچ ایس، کلفٹن ڈی ایچ اے، قیوم آباد اور بھٹائی کالونی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔نارتھ کراچی سمیت لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ دیگر علاقوں میں 5 سے 7 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ 12 سے 15گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ رات کے اوقات میں 3 دفعہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں