ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ کل منایا جائے گا

 اسلام آباد:حکومت پاکستان کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پرکل پیر بارہ ستمبر کو سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جائیگا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بارہ ستمبر کو قومی پرچم  سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیر کو یوم سوگ کی منظوری وزارتِ خارجہ کی سفارش پر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ دو روز قبل 96 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں تھی، اْن کی آخری رسومات دارالحکومت میں قائم ویسٹ منسٹر ایبے میں 19 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے سے ادا کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں