ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب زدگان کی بحالی کا مشن، عالمی پارلیمانی وفد اسلام آبادپہنچ گیا

اسلام آباد: عالمی پارلیمانی وفد سیلاب زدگان کی بحالی کے مشن کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ انٹر پارلیمنٹری یونین کے صدر دوآرتے پاشیکو وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں.

 دورے کے دوران وہ وفد کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔سینیٹر فیصل سلیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

انٹر پارلیمانی یونین وفد پاکستانی قوم سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد پہنچے ہیں، اس دوران صدر انٹر پارلیمانی یونین صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی یو کی سابق صدر گبریلا کیوس بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں