ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے کیمپس میں 5لاکھ 30 ہزار سیلاب متاثرین منتقل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے صوبے کے سترہ سو سے زائد کیمپس میں پانچ لاکھ انتیس ہزار سے زائد متاثرین مقیم ہیں۔ صوبائی وزیر کےمطابق متاثرین سیلاب میں اب تک ایک لاکھ ستاسی ہزار اکیانوے خیمے، ساڑھے تین لاکھ سے زائد راشن بیگ،پندرہ لاکھ گیارہ سو اسی مچھر دانیاں،چار ہزار چار سو ترانوے فولڈنگ بستر اور تیرہ سو پچاس چولہے فراہم کئے گئے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک پانچ سو چورانوے افراد ہلاک اور آٹھ ہزار تین سو اکیس زخمی ہوئے ہیں۔ پندرہ لاکھ تینتیس ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور چونتیس لاکھ تینتیس ہزار ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ نوہزار تین سو چھیانوے کلومیٹر سڑکیں تباہ جبکہ ایک سو اسی پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں