ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 سیکشن ٹریفک کیلیے بحال

 اسلام آباد: گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 سیکشن ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تمام روڈ نیٹ ورکس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی،ایم 8 موٹروے سیکشن بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کے لیے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے کی دن رات کاوشوں سے ایم 8 سیکشن بحال کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایم 8 موٹروے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کے لیے فی الحال یکطرفہ کھولا گیا ہے۔

مولانا اسعد محمود کا کہناہے کہ ملک کی دیگر قومی شاہراہوں کو بھی جلد بحال کردیا جائے گا،ایم 8 کی بحالی سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں