ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر پاک فوج مخالف پروپیگنڈہ کرنے پر گرفتاریاں

پاک فوج کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ کاروائی ایف آئی اے ایبٹ آباد سرکل کی طرف سے کی گئی۔
سائبر کرائم سرکل نے پاک فوج کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو ہری پور، بٹگرام اور حویلیاں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں وقاص خان جدون، محمد نواز اور نوید شاہ شامل ہیں۔
ملزمان پاک فوج کی اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے۔
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کر لئے گئے۔ ملزمان کو مواد کی لیڈ کون دیتا تھا اور دیگر ممبران کون سے ہیں تفتیش شروع ۔ملزمان نے دیگر سوشل میڈیا اکاوئنٹس کے حوالے سے بھی بتایا ہے جس کی جانچ جاری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں