ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ، جنگ کے خوفناک اقتصادی نتائج  سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے: جارجیوا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ” یورپ، یوکرین جنگ کے اقتصادی اثرات سے براہِ راست متاثر ہو رہا ہے۔ اگر موسمِ سرما معمول سے زیادہ سرد رہا تو یورپ میں معاشرتی بے اطمینانی کا سبب بن سکتا ہے”۔

کرسٹالینا جارجیوا نے، فرانس  مرکزی بینک کے سربراہ ‘فرانچس ولرے ڈی گالہاو’ کی شرکت سے منعقدہ،  "2022 مائیکل کیمڈیسس اسٹیٹ بینکنگ لیکچر” تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں جارجیوا نے کہا ہے کہ یورپ، 24 فروری سے یوکرین میں جاری، جنگ کے خوفناک اقتصادی نتائج  سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔ بعض ممالک میں مندی کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ” اگر موسم سرما شدید  رہا تو بعض معاشرتی بے اطمینانیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ گلوبل اقتصادیات کو اوپر تلے دھچکے  لگ رہے ہیں۔ پہلا دھچکہ کورونا وائرس وباء تھی اور دوسرا دھچکہ روس۔ یوکرین جنگ ہے”۔

جارجیوا نے کہا ہے کہ "افراط زر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اندازوں سے کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر ہے۔ مرکزی بینکوں کو  بھی افراطِ زر کے خلاف جدوجہد میں اسی مستقل مزاجی سے کام لینا چاہیے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں