ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب زدگان کی بستیوں میں فوج نے ٹینٹ اسکول قائم کر دئیے

 راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی بستیوں کے بچوں کے لیے عارضی اسکول بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔

جاری کی گئی ایک ویڈیو میں پاک فوج کے جوان متاثرینِ سیلاب کی خیمہ بستیوں میں بچوں کو کتابیں تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے خیمہ بستیاں بنا کر بچوں کو تعلیم و تربیت دینے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ٹنڈوالہیار، عمر کوٹ، سانگھڑ، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور میرپور خاص میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن و دیگر اشیائے ضروریہ کی تقسیم بھی جاری رہی۔

ذرائع کے  مطابق راشن، کپڑوں اور بستروں کے علاوہ آرمی کے جوانوں کی جانب سے سیلاب زدگان کو میڈیکل کی مفت سہولتیں بھی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں