ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پولیس کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی انڈر پاس میں اے ایس آئی کو لوٹ لیا۔ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نےاےایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو راج زور پکڑرہا ہے اور پولیس اہلکار بھی اس سے محفوظ نہیں ، گزری تھانے کی حدود میں انڈرپاس کے چوکی انچارج زمان ٹاؤن اور اے ایس آئی راشد علی کو لوٹ لیا گیا۔
ملزمان اے ایس آئی کا ذاتی نائن ایم ایم پستول بھی چھین کرساتھ لے گئے۔
ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر اے ایس آئی راشد علی کونامعلوم موٹرسائیکل ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
کراچی کے شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر آگئےہیں۔ رواں سال کے 8 ماہ کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں مزاحمت پر اب تک 350 افراد کو قتل کردیاجا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں