ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات میں طالبان کے خلاف بڑی کارروائی کا امکان

سوات میں مسلح افراد کی موجودگی پر جلد بڑی کاروائی کا امکان ہے۔ پاک فوج اور سپیشل کمانڈوز کے تازہ دم دستے سوات پہنچ گئے ہیں۔ بالائی سوات میں پاک فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کے مستقبل کیلئے آیندہ 24گھںٹے اہم ہے فوج کے جوانوں نے بالائی علاقوں کی جانب سے پیش قدمی شروع کررکھی ہے۔
واضح رہے سوات اور اس کے ارد گرد بالائی علاقوں میں مسلح طالبان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سے حالات کشیدہ چلے آرہے ہیں۔ سوات کے عوام نے مسلح افراد کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کررکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ جانیں دے کر علاقے میں امن قائم کیا ہے اب وہ کسی بھی شرپسند کو برداشت نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں