ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کے گمشدہ شناختی کارڈز دوبارہ جاری کرنے کا عمل شروع

کراچی/ اسلام آباد: چیئرمین نادرا طارق نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی رجسٹریشن کیلئے حب میں نادرا دفتر نے کام شروع کردیا۔

حب نادرا کے دفترکے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو نادرا کی رسائی کو آسان اور رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے نادرا دفتر نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے،اس موقع پر چیئرمین نادرا نے سیلاب متاثرین کو ملنے والی نادرا سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دفترمیں جدید سہولیات کے ساتھ بچوں کے کھیلنے کا ایریا بھی مختص کیا گیا ہے، سیلاب متاثرہ افراد کے گمشدہ شناختی کارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر پروسیس کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے، حب میں بھی متاثرینِ سیلاب نے ہجرت کی ہے اور بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے اضافی موبائل رجسٹریشن گاڑی تعینات کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں