ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ایک تہوار کے لیے عبادت گاہ  جانے والوں کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ زیادہ بھیڑ کی وجہ سے پیش آیا، اور ڈوبنے والی کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

فائر بریگیڈ کے افسر محمد محبوب الاسلام نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ کی جاری کوششوں کے تحت آج صبح مزید 5 لاشیں  برآمد، جس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

اسلام نے بتایا کہ غوطہ خوروں کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے تقریباً 30 کلومیٹر دور لاشیں برآمد  کی ہیں ۔

حکام نے بتایا کہ 40 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، ان کے نام ان کے اہل خانہ سے معلوم کیے گئے ہیں، اور حادثے کے حوالے سے 5 افراد پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

پنچ گڑھ پولس حکام نے اطلاع دی ہے کہ لوگوں کو لے جانے والی کشتی جو بدھیشور مندر میں میلایا ڈے کی تقریب کے لیے جا رہی تھی، کل دریائے کراتویا میں ڈوب گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں