ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی باشندوں کا جارجیا کی جانب بہاو جاری

حکومتِ روس کی جانب سے  21 ستمبر کونیم جنگی  حالت کے اعلان کے بعد   سے اس کے پڑوسی ملک جارجیا میں روسی شہریوں کی آمد کا سلسلہ دن رات جاری ہے۔

کچھ روسی شہری، جو طویل سفر کے بعد جارجیا میں داخل ہوئے، خاص طور پر روس کے شمالی اوسیشیا کے شہر وادیکاوکاز اور جارجیا کی سرحد کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت  میں  تاخیر کی وجہ سے، انسانی امداد کے مقامات  پر سے  کھانا، چائے اور کافی حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے  نظر آرہے ہیں۔

اہم بات  روسی باشندوں کی جانب سے  جارجیا  سفر کے دوران اپنی گاڑیوں میں بڑی تعداد میں سوٹ کیسز اور الیکٹرونک اشیا ء  کا لدے ہوئے ہونا ہے۔

 گزشتہ دنوں کے مقابلے میں پیدل جارجیا میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی  جبکہ  روسی شہری زیادہ تر نجی گاڑیوں، منی بسوں اور بسوں کے ذریعے  جارجیا پہنچنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر روس سے جارجیا میں پیدل داخل ہونے والے لوگوں کے گزرنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

جارجیا کی وزارت داخلہ نے 23تا27 ستمبر کو 78,742 روسی شہریوں کے جارجیا  داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔

وزیر داخلہ Vakhtang Gomelauri نے بتایا کہ روس سے جارجیا میں داخل ہونے والے روسی شہریوں کی تعداد میں گزشتہ ہفتے 40-45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جارجیا میں بعض اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے روسی شہریوں کی ملک میں آمد پر رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں اور یاد دلاتے ہوئے کہ روس نے جارجیا کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اپوزیشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے ملک میں داخل ہونے والوں پر پابندیاں عائد کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں